ضلع رامبن کے پسماندہ علاقے گول سے تعلق رکھنے والی زونا بیگم کی کئی برس پہلے ریاسی علاقے میں شادی ہوئی تھی۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ 'اس کا شوہر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے اور کئی بار اسے جلانے کی کوشش بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ 'شوہر کی بربریت سے تنگ آکر انہوں سسرال چھوڑ دیا ہے اور اپنے میکے واپس آگئی ہیں۔ زونا بیگم کو یہ امید ہے کہ اس کے ساتھ انصاف ہوگا۔
زونا بیگم نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس پر گذشتہ چھ برسوں سے ظلم کیا جا رہا ہے لیکن جب ظلم کی انتہا ہو گئی تو اس نے اپنے سسرال کو چھوڑ دیا، اس کی ایک بچی بھی ہے۔
زونا بیگم کے اہل خانہ نے پولیس سے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔