رامبن: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے چندر کورٹ علاقے میں ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی Chandra Court youth commits suicide۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے پنچایت چندر کورٹ کے باس محلہ سے تعلق رکھنے والے شعیب احمد عمر 22 سال ولد محمد اقبال نے آج خودکشی کرلی۔
متوفی کے گھر والوں نے لاش کو کمرہ کے چھت سے لٹکی ہوئی دیکھی۔ جواں لڑکے کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں:
تھانہ پولیس چندر کورٹ کے انچارج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی ہے۔ پولیس نے 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیش شروع کی ہے۔