اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن میں جواں سال لڑکی کی خودکشی - تھانہ پولیس رامبن

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک جواں سال لڑکی نے خودکشی کر لی۔

dead
dead

By

Published : Jul 7, 2020, 2:07 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ لڑکی، ساکنہ نیرا تحصیل، ضلع رامبن نے اپنے گھر کے نزدیک ایک درخت کی شاخ سے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال رامبن میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو گھر والوں کے حوالے آخری رسومات ادا کرنے کے لیے دے دیا۔

تھانہ پولیس رامبن نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ خود کشی کی وجہ کیا تھی۔

واضح رہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں قریب سات نوجوانوں (جن کی عمر 18 سے 22 سال ہے) نے خودکشی کر لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details