رامبن:270 کلومیٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رامبن میں مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu Highway Suspended for Traffic گزشتہ روز بھی تیز بارش کے سبب شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ شاہراہ بند ہونے کے سبب مسافروں سمیت درجنوں امرناتھ یاتری درماندہ ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ نے یاتریوں کے لیے سرینگر جموں قومی شاہرہ پر جگہ جگہ پر لنگر کا اہتمام کیا ہے۔ وہیں درماندہ یاتریوں کے لیے رہنے کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شاہراہ کو قابل آمدو رفت کے لیے تمام تر میشنری استعمال میں لائی ہے تاکہ یاتریوں کو وادی کی جانب جانے کی اجازت دی جائے گی۔ وہیں انتظامیہ کی سہولیات سے یاتری کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ یاتریوں کے مطابق انتظامیہ سمیت فوج نے انہیں کافی مدد کی اور ان کے رہنے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔