اردو

urdu

ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں یاتری زخمی - جموں و کشمیر

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ایک یاتری شدید زخمی ہو گیا ہے۔

سڑک حادثے میں یاتری زخمی

By

Published : Jul 9, 2019, 1:08 PM IST

امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک گاڑی جموں سے بالہ تل کی طرف جا رہی تھی کہ ضلع رام بن میں ڈیگڈول کے مقام پر اچانک پہاڑی سے پتھر کھسک کر گاڑی سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں ایک یاتری زخمی ہو گیا۔

سڑک حادثے میں یاتری زخمی

حادثے کی خبر ملتے ہی فوج، پولیس اور انتظامیہ نے راحت رسانی کا کام شروع کرکے زخمی یاتری کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔

زخمی یاتری کی شناخت ریاست اتر پردیش کے رہنے والے مہادیپ ملکر کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثناء ضلع رام بن میں بارش ہو رہی ہے اور انتظامیہ نے پتھر کھسکنے کے اس واقعے کے بعد احتیاتی طور یاترا کے قافلے کو روک دیا ہے۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ اکثر و بیشتر، بھاری برفباری، بارش، سڑک کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے آئے روز آمد و رفت کے لئے بند ہو جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details