جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ضلع ہسپتال میں عالمی یوم ایڈز International Aids Dayمنایا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ Hospital Management سمیت اے این ایم ٹی اسکول کے طلبہ و طالبات نے اس بیداری پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرینڈنٹ ضلع ہسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے اس دن کے حوالے سے شرکا کو جانکاری دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہلک بیماری Deadly Disease کو دریافت ہوئے پچیس سال ہوگئے ہیں، تاہم آج تک اس مہلک مرض کی دوا نہیں بن سکی ہے گرچہ اس بیماری کے لیے سرکاری کی جانب سے مفت علاج کیا جاتا ہے۔