جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جاری تعمیراتی پروجیکٹ Ongoing Construction Project on Jammu-Srinagar National Highway میں مقامی لوگوں کو روزگار مہیا کرانے اور لیبر قوانین Violation of Labour Laws کی پاسداری کو یقنی بنانے کیلئے ضلع رامبن میں کئی بار آوازیں بلند کی گئی ہیں۔
سی پی پی ایل کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کو لیکر ضلع رامبن میں گزشتہ تین ماہ سے زیادہ مدت سے مزدور ہڑتال پر ہیں، جس پر تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لے رہی۔