اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجوری ہسپتال میں خاتون کی موت، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام - women dieath in rajouri hospital

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک خاتون کی میڈیکل کالج ہسپتال راجوری میں موت کے بعد لواحقین نےسڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ لواحقین کے مطابق خاتون کی موت ڈاکٹر کی راپروائی سے ہوئی ہے۔

راجوری ہسپتال میں خاتون کی موت، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام
راجوری ہسپتال میں خاتون کی موت، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام

By

Published : Jul 16, 2021, 10:09 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع راجوری کے تھانہ منڈی کے اعظمت آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نصیب بیگم زوجہ منشی خان کو دیر رات اپنے گھر پر کچھ تکلیف ہوئی، جس کےبعد انہیں تھانہ منڈی ہسپتال میں لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال راجوری میں منتعقل کیا گیا ۔

لواحقین کےمطابق ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹروں نے لاپرواہی برتی،جس کےنتیجے میں خاتون نے دم توڑا ۔

راجوری ہسپتال میں خاتون کی موت، ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام

لواحقین نے خاتون کی موت کے بعد سڑک بند کر کے احتجاج کیا اور ملوث ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

لواحقین میں سے ایک شخص کاکہنا ہے کہ' جب ہم نے ڈاکٹر کو اس کی طرف توجہ دینےکے لیے کہا تو ڈاکٹر نے لواحقیں کے ساتھ جھگڑا شروع کیا ہے

لواحقین کے مطابق ' ہم نے ڈاکٹر سے مریض کو جمون ریفر کرنے کو کہا لیکن ڈاکٹر نے نہ مانا,اسی دوران مریض کی موت واقع ہوگی'۔

وہیں پرنسپل میڈیکل کالج راجوری ڈاکٹر بریج موہن گپتا نے احتجاج کرنےوالے لواحقین کویقین دلایا کہ اس ڈاکٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ،بعد میں لواحقین نے احتجاج کو ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details