جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل راج گڑھ کے جھٹگلی علاقے میں اتوار کی رات ایک شوہر نے بیوی کوکلہاڑی سے حملہ کر دیا اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم تیرت سنگھ ولد کرشن لال ساکنہ جھٹگلی تحصیل راج گڑھ ضلع رام بن جو پیشے سے ٹیچر بتائے جا رہے ہیں انہوں نے اپنی بیوی شلدا دیوی پر تیز دھار ہتھیار(کہلاڑی) سے گزشتہ شب حملہ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی۔
شالدہ دیوی اس حملے میں شدید زخمی ہوئیں، ایک عینی شاہد ہری کمار نے مزید کہا کہ انھیں پڑوسیوں کی مدد سے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا اور مزید علاج کے لیے انہیں جی ایم سی جموں ہسپتال ریفر کیا گیا۔