رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال میں منعقد بلاک دیوس میں ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الا اسلام، ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ہربنس لعل، ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس بٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
بانہال میں بلاک دیوس کا انعقاد اس موقع پر عوامی مسائل پر غور و فکر کیا گیا اور کئی مسائل کا موقع پر ہی نپٹارا کیا گیا۔ عوامی مسائل پر مبنی میگا دیوس سب ڈویژن بانہال میں لوگوں، نے خاص طور بنیادی سہولیات، پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے، منریگا اسکیم کے تحت لوگوں کو روزگار دینے اور دیگر مسائل اٹھائے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے بیوپار منڈل بانہال کے تاجر کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی۔
پولیس اور انتظامیہ نے بیوپار منڈل کے عہدیداروں سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لیے تعاؤن کرنے کی گزاش کی۔ انہوں نے بانہال مین مارکیٹ میں گاڑیوں کو پارک نہ کرنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر رامبن نے کہا کہ بانہال اور رامبن کے درمیان سڑک جام کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اور انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن کو حکم دیا کہ وہ بانہال میں پرائیوٹ پارکنگ کے لیے اراضی کی نشاندہی کرے تاکہ لوگ قصبہ میں غلط پارکنگ نہ کرے جس سے قومی شاہراہ پر جام لگے۔ Weekly Block Diwas meeting at Sub division Banihal
انہوں نے کہا کہ اس رامبن کو آج ہی سرکار ایس ایس پی کو نیشنل ہائی وے کا ایڈیشنل چارج دیا ہے وہ بھی پولیس اور ٹریفک پولیس کو متحرک کریگی تاکہ لوگ بغیر کسی مشکلات کے شاہراہ پر سفر کرسکے اس کے علاوہ کچھ جگہوں پر شاہراہ کو کشادہ کیا جائے گا جس کے لیے شہریوں کی تعاؤن کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : Woman Gives Birth to Baby in Ambulance رامبن میں خاتون نے ٹریفک میں پھنسی ایمبولنس میں بچے کو جنم دیا