جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول کے علاقہ سنگلدان میں بالی محلہ کے لیے بنائے جارہے سڑک کا کام نامکمل چھوڑے جانے کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Villagers Protest Against PWD & DDC in Ramban
Protest Against PWD & DDC in Ramban: ڈی ڈی سی رامبن کے خلاف احتجاج - رامبن میں سڑک کا کام نامکمل
ضلع رامبن کے سنگلدان میں سڑک کی تعمیر نامکمل چھوڑے جانے پر مقامی لوگوں نے پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ڈی سی رامبن کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest Against PWD & DDC in Ramban
ڈی ڈی سی رامبن کے خلاف احتجاج
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'سڑک رابطے کے لیے مختص رقم اور سروے کے تحت کام نہیں کیا جارہا ہے۔ وہیں انہوں نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن پر الزام لگایا کہ ان کی مداخلت کی وجہ سے محکمہ نے دوسرے مرحلے کے کام کی رقم دوسری جگہ منتقل کی۔ Protesters on Sangaldan Road Construction
انہوں نے کہا کہ 'عوام کے مفاد کو نظر انداز کر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے۔ احتجاجیوں نے حکومت و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'سڑک کی تعمیر جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔'