اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج - پیدل چلنے والوں کو کافی مشقت کا سامنا

لوگوں کے مطابق تعمیراتی کمپنی 'گیمون انڈیا' کی جانب سے شاہراہ کی کشادگی کے لیے ہوئی کٹائی کی وجہ سے سوئی گھڈ علاقے کے راستے خراب ہوگئے تھے۔ راستوں کو ٹھیک کرنے کے لیے انتظامیہ اور کمپنی کے عہدیداران کو کئی درخواستیں بھی دی گئیں، اس کے باوجود ان راستوں کو درست نہیں کیا گیا جس کی وجہ پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج
تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 3, 2021, 3:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے چندرکوٹ علاقے میں تھناڑی کے لوگوں نے تعمیراتی کمپنی گیمون انڈیا (Gammon India) کے خلاف احتجاج کیا۔ لوگوں کے مطابق تعمیراتی کمپنی کی جانب سے شاہراہ کی کشادگی کے لیے کئی گئی کٹائی کہ وجہ سے سوئی گھڈ علاقے کے راستے خراب ہوگئے تھے۔

خراب ہوئے راستوں کو ٹھیک کرنے کے لیے انتظامیہ اور کمپنی کے عہدیداران کو کئی درخواستیں بھی دی گئیں، اس کے باوجود ان راستوں کو درست نہیں کیا گیا جس کی وجہ پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

گذشتہ سال راستوں کی کٹائی کے دوران گاؤں کے دو گھر تباہ ہوئے تھے، جس کا معاوضہ متاثرین کو آج تک فراہم نہیں کیا گیا۔

تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ان پریشانیوں کے سبب لوگوں نے مذکورہ کمپنی کا تعمیراتی کام بند کر کے احتجاج درج کرایا۔ انتظامیہ نے معاملے کو حل کرانے اور معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details