رام بن کے ایڈیشنل ایس پی سنجے پرہار کے مطابق پولیس نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔
جرائم کی روک تھام مہم تحت رام بن کی ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت بانہال کے ایس ڈی پی او سجاد سرور کی زیر قیادت ٹیم تشکیل دی گئی اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو اسمگلر شبیر احمد چوپان ولد محمد سبحان چوپان اور یاسر احمد ولد محمد اشرف ڈار کو گرفتار کر لیا۔