اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن میں آتشزدگی کا واقعہ، 2 مکان اور ایک دکان خاکستر - आग में दो रिहायशी घर और एक दुकान जल कर राख हो गई

ضلع رامبن کے تحصیل کھڑی کے دورافتادہ منگت گاؤں میں آگ کی ہولناگ واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک دکان مکمل طورخاکستر ہوا ہے۔

رامبن:اتشزدگی میں دو رہائشی مکان اورایک دوکان خاکستر
رامبن:اتشزدگی میں دو رہائشی مکان اورایک دوکان خاکستر

By

Published : Sep 5, 2021, 9:15 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق آج سہ پہر منگت گاؤں میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے دو رہائشی مکان اور ایک دکان مکمل طور خاکستر ہوگئی۔

رامبن:اتشزدگی میں دو رہائشی مکان اورایک دوکان خاکستر

آتشزدگی کے واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ کو بجھانے اور آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔ آتشزدگی میں اگر چہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب مکانوں اور دکان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:


انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک ٹیم روانہ کی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details