ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔ 55 مریض صحیتیاب ہو کر گھر واپس چلے گئے ہیں جبکہ 140 زیر علاج ہیں۔
رامبن میں آشا ورکر جو خود حاملہ بھی ہے، کی کووڈ 19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ رامبن نے دوبارہ دو دن کے لیے سخت ترین لاک ڈاون جاری کر کے قصبہ میں ضروری اشیاء جیسے سبزی، دودھ اور گوشت کی دکانوں کو چھوڑ کر باقی سبھی کاروباری اداروں اور دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔