اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ میں دو عسکریت پسند گرفتار - دچھن پولیس اسٹیشن

سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

کشتواڑ میں دو عسکریت پسند گرفتار
کشتواڑ میں دو عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Aug 9, 2021, 4:44 PM IST

پولیس کے مطابق دو نوجوان یاسر حسین ولد غلام رسول ساکنہ سوندر دچھن اور عثمان قادر ولد غلام قادر ٹنڈر دچھن 5 اگست سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

پولیس بیان کے مطابق دچھن پولیس اسٹیشن کو معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ نوجوان نے 7 آگست کو عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی ہیں ۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن دچھان میں ایف آئی آر زیر نمبر (18/2021U/S 13/18-B ULA (P)) درج کیا گیا ہے

پولیس کو ان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد کشتواڑ پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے ٹینڈر دچھان میں سرچ آپریشن کر کے دونوں عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details