اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ سڑک حادثہ میں ٹرک ڈرائیور ہلاک - किश्तवाड़ सड़क दुर्घटना में ट्रक चालक की मौत

سرحدی ضلع کشتواڑ کے بٹوٹ میں ایک مال بردار ٹرک ملہوری نالہ میں حادثہ کا شکار ہوئی، جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوا ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Sep 28, 2021, 9:21 PM IST

اطلاعات کے مطابق کشتواڑ قومی شاہراہ پر ملہوری نالہ کے مقام پر ایک مال برادار ٹرک حادثے کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک زیر نمبر (JK02CC-7604) جموں سے ٹھاٹھری کی طرف جا رہی تھی، اسی بیچ ملہوری نالہ کے نزدیک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

مزید پڑھیں:کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی سخت احتیاط کی ضرورت: ڈی سی کشتواڑ

حادثہ کی خبر ملتے ہی فوج کی ریسکو ٹیم نے ڈرائیور کو علاج معالجہ کے لیے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ حادثہ میں جاں بحق ڈرائیور کی شناخت سمیر احمد ساکن شیوا کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details