اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: ٹریفک جام سے لوگ پریشان - TRAFFIC JAM LATEST NEWS

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ کے اولڈ الائنمنٹ کرول پل سے میترہ کے ذریعے 'گول سنگلدان' جانے والے سڑک پر دن رات بھاری گاڑیوں کے چلنے کی وجہ سےعام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رامبن ٹریفک جام سے لوگ پریشان
رامبن ٹریفک جام سے لوگ پریشان

By

Published : Jul 9, 2021, 4:57 PM IST

دن کے وقت میں بھاری مشینری اور سامان سے لدے ٹرک اور ڈمپر اس سڑک سے گزرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام دھول سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ٹریفک جام سے ڈی سی دفتر جانے والے ملازمین طلبا اور دکانداروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر بڑی گاڑیاں چلنے سے آس باس گردو غبار آٹھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہیاں چلنے والے لوگ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ساولاکوٹ اور گول سنگلداند میں چل رہے قومی پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے متبادل راستہ بنانے کے لیے سروے سے لیکر زمینداروں کو معاوضہ تک فراہم کیا جاچکا ہے، لیکن ابھی تک اس سڑک رابطے پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا پورا دباؤ قدیم قومی شاہراہ پر پڑ رہا ہے۔

رامبن ٹریفک جام سے لوگ پریشان

یہ بھی پڑھیں:

Delimitation Commission: 'حد بندی صاف و شفاف طریقہ سے کی جائے گی'

مقامہ لوگوں کے مطابق دھرمکنڈ سے رت بھرا پھتروں سے لدے ڈیمپرز جموں کی جانب اس روڈ سے گزرے ہیں جس کی وجہ سے اس سڑک کی حالات مزید بتر ہوجاتی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے پولیس و سیول انتظامیہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو صحیح ڈھنگ سے چلانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details