پولیس ذرائع کے مطابق وین ریلوے اسٹیشن بانہال سے رامبن کی طرف آرہی تھی کہ شاہراہ کے دیگڈول کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی ٹیویرہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں وین پر سوار تین مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس اور رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو شدید زخمی ثاقب احمد ولد عبدالرشید باشندہ درشی پورہ بانہال اور مناظر احمد ولد محمد اسلم وانی باشندہ بنکوٹ بانہال کو میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا، جبکہ محمد شفیع بٹ ولد عبدالستار بٹ باشندہ لال چوک سرینگر ضلع ہسپتال رامبن میں زیر علاج ہے۔