اردو

urdu

ETV Bharat / city

Theft Case in Thanamandi: تھنہ منڈی میں چوری کی واردات - thanamandi rajouri news

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں چوری کی ایک واردات Theft Case in Thanamandi میں چور ایک مکان سے سونا اور دیگر ساز و سامان سمیت نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

theft-case-reported-in-thanamandi-rajouri
تھنہ منڈی میں چوری کی واردات

By

Published : Dec 25, 2021, 5:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات میں تھنہ منڈی کے بازار میں ایک گھر میں چوری کی واردات Theft Case in Thanamandi پیش آئی۔ چوروں نے شکیل اعجاز خان کے گھر میں گیٹ کا تالا توڑ کر گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی و دیگر ساز و سامان پر ہاتھ صاف کر دیا۔

تھنہ منڈی میں چوری کی واردات

شکیل اعجاز کےمطابق دو روذ قبل ہی وہ فیملی کے ساتھ گاؤں گئے تھے۔ انہوں نے کہا 24 دسمبر کو دوپہر کسی نے فون کر کےبتایا کہ ان کے گھر کے گیٹ کا تالا کھلا ہوا ہے جس کے بعد وہ گھر پہنچے۔

گھر پہنچنے کے بعد متاثرہ نے گھر کے اندرا الماریوں میں بھی توڑ پھوڑ دیکھی۔ متاثرہ کے مطابق چوروں نے سونا نقدی 50 ہراز روپے اور دیگر سازو سامان چوری کر لیا۔

اس سلسلے میں پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پینچی اور معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details