اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ میں وادیٔ کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' زیر تعمیر - وادی کشمیر کا پہلا ہاکی ٹرف ضلع پلوامہ میں

جموں و کشمیر میں کھیل کود کے فروغ کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ انتظامیہ بھی متحرک ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے یہاں اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں۔

وادی کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' پلوامہ میں زیرتعمیر
وادی کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' پلوامہ میں زیرتعمیر

By

Published : Sep 15, 2021, 5:46 PM IST

مرکزی حکومت نے کھیل کود کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیت کو نکھار نے کے لیے جموں و کشمیر میں کئی نئے اسٹیڈیم تیار کئے ہیں، جہاں نوجوان کھیل کود میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور ملک بھر میں جموں و کشمیر کا نام روشن کریں گے۔

وادی کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' پلوامہ میں زیرتعمیر
اس تعلق سے وادیٔ کشمیر کا پہلا ہاکی ٹرف ضلع پلوامہ میں تعمیر ہورہا ہے جس پر شد و مد سے کام جاری ہے، یہ ہاکی ٹرف تقریباً 5 کروڑ روپے کے خرچ سے تعمیر کیا جارہا ہے، اس گراؤنڈ کا تعمیری کام آخری مرحلے میں ہے اور یہ امکان ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک یہ مکمل ہوگا۔ یہ ٹرف وادیٔ کشمیر کا پہلا اور سب سے بڑا ٹرف ہے۔ وادیٔ کشمیر اگر اپنے حسن و جمال کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے تو وہیں دنیا بھر سے یہاں سیاح آتے ہیں جو یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو تے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ وادیٔ کشمیر میں کھیل کود کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لیے ملک کی دوسری ریاستوں کے کھلاڑیوں کو یہاں بلایا جائے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مزید کچھ اچھا سیکھنے کا موقع ملے۔ اس تعلق سے اسپورٹس افسر پلوامہ نورالحق نے کہا کہ 'وادیٔ کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہاکی ٹرف پلوامہ میں زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پلوامہ میں بین الاقوامی معیار کا ہاکی ٹرف تعمیر ہونے سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں سے بھی کھلاڑی پلوامہ کھیلنے کی غرض سے آئیں گے۔


مزید پڑھیں:جموں و کشمیر گولف کے لیے بہترین مقام


انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ضروری ساز و سامان میسر نہیں تھا جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوانوں کا کھیل کود وادیٔ کشمیر تک ہی محدود تھا اب اگرچہ وادی میں بین الاقوامی معیار کا ہاکی ٹرف زیر تعمیر ہے، تو اس سے یہاں کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details