جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں صفائی ملازمین کی ہڑتال گزشتہ سات دنوں سے مسلسل جاری ہے۔ Sweepers strike in Rambin احتجاجی تنخواہ، مستقلی پنشن و ڈھائی دن کے محنتانے کے لیے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔
صفائی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ضلع رامبن کے کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔گزشتہ دن احتجاجی ملازمین کو ڈائیرکٹر دفتر سے نوٹس ملنے کے بعد رامبن کی عوام اور سیاسی جماعتوں نے ملازمیں کی مانگوں کو جائز قرار دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان ملازمین کی مانگیں جائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت زبردستی ان کے مسائل کو طول دے رہی ہے۔