اردو

urdu

ETV Bharat / city

Suspected Explosion in Ramban: رامبن کے گول علاقے میں مشتبہ دھماکہ - رامبن مشتبہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں

ضلع رامبن کے گول سب ڈویژن میں پولیس چوکی اندھ کے قریب ہونے والے مشتبہ گرینیڈ دھماکے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ Suspected Explosion in Ramban

رامبن کے گول علاقے میں مشتبہ دھماکہ
رامبن کے گول علاقے میں مشتبہ دھماکہ

By

Published : Aug 2, 2022, 10:09 AM IST

Updated : Aug 2, 2022, 10:51 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تھانہ گول میں پولیس چوکی اند کے قریب آج صبح تقریبا پانچ بجے نامعلوم افراد نے ایک گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس سے چوکی اور ملحقہ جات میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا، مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی ایک فائر بھی ہوا۔ حالانکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایس ایچ او گول موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ Suspected Explosion in Gool area of Ramban

ضلع رامبن کے گول سب ڈویژن میں پولیس چوکی اندھ کے قریب ہونے والے مشتبہ گرینیڈ دھماکے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی ایک فائر بھی ہوا۔ تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Suspected IED Detected: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

واضح رہے سال 2003 میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی اند گول میں دھماکہ کیا تھا جس میں پولیس انچارج سلیکشن گریڈ نثار احمد سمت دس جوانوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Last Updated : Aug 2, 2022, 10:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details