اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar Jammu National Highway سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند - سری نگر جموں قومی شاہراہ بند

سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اتوار کے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردی گئی۔ Srinagar Jammu National Highway closed

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

By

Published : Sep 25, 2022, 10:26 AM IST

سری نگر:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اتوار کے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردی گئی۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ Srinagar Jammu National Highway closed

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ گوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Restored for Traffic: سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام اگر چہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تاہم درمیانی رات کو مہاڑ اور کیفٹ ایریا کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے بعد شاہراہ کو پھر بند کرنا پڑا۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details