اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar-Jammu National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

رامبن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اتوار کے روز سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ landslide in Ramban

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

By

Published : Sep 4, 2022, 11:33 AM IST

جموں: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ رامبن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردی گئی۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ Srinagar Jammu National Highway Closed

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ گوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Traffic Resumed on Srinagar Jammu Highway کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ بحال

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بھردواج نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح رام بن میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مہد، کیفٹ ایریا اور مورا میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند کرنا پڑا۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details