اردو

urdu

ETV Bharat / city

چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے سرینگر - جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند - ٹریفک

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے سرینگر - جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے سرینگر - جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

By

Published : May 19, 2020, 8:36 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے پنتھال کے مقام پر منگل کی دوپہر چٹانیں کھسک آئیں جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل محدود ہو گئی۔

چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں، جو ضروری اشیاء لے کر وادی کشمیر کی طرف جا رہی تھیں، درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔

چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے سرینگر - جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

شاہراہ پر کام کر رہی تعمیراتی کمپنی کے انجینئروں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے میں قریب چار گھنٹے درکار ہیں تاہم پہاڑی سے لگاتار چٹانیں کھسکنے سے شاہراہ کو بحال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انجینئروں کے مطابق شاہراہ کو آمدو رفت کے لئے بحال کرنے کے بعد ہی درماندہ گاڑیوں کو اپنے منزل کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے آئے روز سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details