ریاست کے تمام اضلاع میں پھل دار و دیگر مختلف اقسام کے پیڑ پودوں کے اسٹال قائم کئے گئے ہیں، جن میں خاص کر سیب کے پیڑ پودوں کی خریدوفروخت عروج پر ہے۔
رامبن میں شجر کاری کا آغاز - Ramban
ریاست جموں و کشمیر میں شجر کاری کا موسم شروع ہوتے ہی بازاروں میں پیڑ پودوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
![رامبن میں شجر کاری کا آغاز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2796128-355-320eec6e-7172-4e71-9b88-28f2e15d7a1c.jpg)
رامبن میں شجر کاری کا آغاز
گزشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں برس سیب کے پیڑوں کی قیمت میں کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سیب کے ایک پیڑ کو دو سو سے تین سو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
رامبن میں شجر کاری کا آغاز
پیڑ فروخت کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ پیڑوں کی کمی اور خریداروں کی بڑھتی مانگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔