پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ کے کیلا مور کے مقام پر ایک ٹیمپو انتہائی تیز رفتاری سے سرینگر سے جموں کی جانب جارہا تھا کہ مخالف سمیت سے آرہی ایک ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے سمت چھ افراد زخمی ہو گیے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریب میں تعینات سی آر پی ایف کے جوانوں نے رسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔