اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: سڑک حادثے میں سینئر صحافی زخمی - رامبن میں ایک سڑک حادثہ

ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک صحافی زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

رامبن: سڑک حادثے میں سینئر صحافی زخمی
رامبن: سڑک حادثے میں سینئر صحافی زخمی

By

Published : Oct 8, 2021, 6:44 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بٹوٹ تنی ٹاپ شاہراہ پر ایک کار حادثہ پیش آیا جس میں سینئر صحافی کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق کار نمبر JK 02 AJ 2311 بٹوٹ سے پاتنی ٹاپ جا رہی تھی کہ اچانک ترنگلہ مقام کے قریب کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

رامبن: سڑک حادثے میں سینئر صحافی زخمی

کار میں سوار ڈی ڈی وین کے صحافی رویندر کیشن کیچلو (55) ولد جیون کیشن کیچلو شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

حادثے کی خبر سنتے ہی پولیس آرمی بچاؤ مہم شروع کر کے زخمی کو ایمرجنسی ہسپتال بٹوٹ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق صحافی کے صحت میں سدھار ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details