اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2021, 5:31 PM IST

ETV Bharat / city

رامبن میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان خاکستر

ضلح رامبن کے تحصیل گول میں آج دوپہر نورمحمد اور عبدالمجید نامی دو بھائیوں کے دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ عملہ موقعے پر تو پہنچا، لیکن تب تک مکان خاکستر ہوچکا تھا۔

رامبن میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان خاکستر
رامبن میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان خاکستر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلح رامبن کے تحصیل گول میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل گول بلاک سنگلدان کے داڑم میں آج دوپہر نورمحمد اور عبدالمجید کے رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور آگ کی لپٹوں نے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

رامبن میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان خاکستر

مقامی لوگوں کی مدد سے گھر کے لوگوں کو باحفاظت بچالیا گیا لیکن دونوں بھائیوں کے رہائشی مکان اور انکی عمر بھر کی کمائی مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر فائر سروس کی گاڑی وقت پر آتی تو اس مکان کو اس حادثے سے بچایا جاسکتا تھا، لیکن ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرسروس داڑم سے کافی دور ہے، جس کی وجہ سے محکمہ فائر کے افسران کو یہاں پہنچنے میں دیری ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details