اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: کنڈی گوبندپورہ پینے کے صاف پانی سے محروم - گاؤں کے پنچ اور سرپنچ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے گوبندپورہ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ علاقے میں اگرچہ بے شمار چشمے، ان گنت جھرنے اور ندی نالے ہیں لیکن ان سب قدرتی وسائل کے باوجود یہاں کئی علاقے ایسے بھی ہیں جنہیں پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنا پڑ رہا ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Jun 22, 2021, 7:34 PM IST

ان ہی علاقوں میں ضلع ہیڈکوارٹر میں 'کونڈی گوبندپورہ' نام گا‏ؤں قابل ذکر ہے۔ جہاں پر سو سے زائد غریب کنبے اپنا گذر بسر کر رہے ہیں۔

عوامی نمائندوں گاؤں کے پنچ اور سرپنچ کے مطابق علاقے میں چار دھائی قبل ایک چھوٹی سے ٹینکی تعمیر ہوئی تھی جو گاؤں کے لوگوں کے لیے ناقافی تھی ۔

رامبن: کنڈی گوبندپورہ پینے کے صاف پانی سے محروم

ان کے مطابق اگر چہ حکومت کی جانب سے چند سال قبل ایک بڑی ٹینکی کی تعمیر کرنے کی منظوری مل گئی تھی تاہم آپسی رسہ کشی کی وجہ سے ٹینکی تعمیر نہیں ہو پائی۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

عوامی نمائندوں کے مطابق پانی نہ ہونے کے سبب اور شدت کی گرمی سے لوگوں کو زبردست دقتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ سے علاقے میں ٹینکی تعمیر کرنے کی پُرزور اپیل کئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details