اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں بے روز گاری کی شرح باعث تشویش: غلام نبی آزاد - رامبن ای ٹی وی بھارت خبر

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد آج رامبن میں کانگریس کمیٹی کے سابق چیئرمین ارون سنگھ کے دعوت میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ان کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بے روز گاری کی شرح
بے روز گاری کی شرح

By

Published : Nov 17, 2021, 10:15 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام بنی آزاد کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ارون سنگھ راجو کے گھر میں ایک دعوت میں شریک ہوئے۔

غلام نبی آزاد

اس موقع پر غلام نبی آزاد سے رامبن کی سرکردہ شخصیات، سول سوسائٹی سے وابستہ افراد اور بار ایسو سی ایشن رامبن کے ارکان نے بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران غلام نبی آزاد نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار پارلیمنٹ میں اس کو مسئلہ اجاگر کیا ہے لیکن حکومت صرف ٹھیکداروں کو بدلنے کا کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:رامبن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو ہلاک اور آٹھ زخمی

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہونا باعث تشویش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details