رامبن کے جواہر نوودیا ودیالے میں داخلہ کےلیے منعقد ہونے والے ٹیسٹ کے انتظامات سے متعلق جے این یو کے پرنسپل وکرم کمار چودھری نے بتایا کہ مذکورہ انٹرینس ٹیسٹ 11 اگست 2021 کو منعقد ہوگا جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے 6 تعلیمی زونز کےلیے 4 مراکز پر سلیکشن ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا جس کےلیے ضلع بھر سے ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواست دی ہے جبکہ ٹیسٹ کے ذریعہ 40 بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ ٹیسٹ گذشتہ اپریل میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔