رامبن:جموں کشمیر کے ضلع رامبن کے گول علاقے میں قائم پولیس پوسٹ اند میں 2 اگست کی سہ پہر کو ایک گرینیڈ داغا گیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ پولیس نے بلاسٹ کیس کو 72 گھنٹوں کے دوران حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ Police Post Gool Grenade Blast, 2 persons Arrested
ایس ایس رامبن موہتا شرما نے کہا کہ سب ڈویژن گول کے پولیس پوسٹ اند میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرنیڈ حملے کے بعد پولیس و سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا، وہیں اس معاملے کی تحقیقات لگاتار جاری ہے۔