رامبن میں قومی شاہراہ پر واقع ہسپتال جسے 2007 میں ضلح ہسپتال کا درجہ ریا گیا تھا، وہاں آج عام سہولتیں نہیں ہیں۔ ہسپتال کی عمارت 2014 میں تیار ہوئی۔ حکومت کی جانب سے یہاں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی، لیکن ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے ہسپتال کا نظام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
ہسپتال میں صحت و صفائی کا زبردست فقدان ہے۔ ہسپتال سے نکلے کوڑے کو آپریشن تھیٹر اور سرجری وارڈ میں جمع کیا جاتا ہے۔ یہاں کوڑے سے دن بھر بدبو آتی رہتی ہے۔ مریضوں کو سانس لینا میں مشکل پیش آتی ہے۔
اس کے علاوہ یہاں دن بھر آوارہ کتوں کی بھیڑ جمع رہتی ہے۔ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں۔ شام ہوتے ہی ہسپتال میں تعینات صفائی کارکنان کوڑے کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں۔ یہاں دھوئیں سے چاروں طرف آلودگی پھیل جاتی ہے۔ اس صورتحال میں تیمادار اور ہسپتال کے پاس رہنے والے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔