اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن بس اسٹینڈ بازار میں تبدیل - میونسپل انتظامیہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بس اسٹینڈ کے اندر دکانداروں نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس سے بسوں کو آنے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

jammu and kashmir

By

Published : Mar 20, 2019, 1:23 PM IST

مقامی افراد کے مطابق میونسپل انتظامیہ نے لاکھوں روپے خرچ کر کے عوام کی سہولیات کے لیے بس اسٹینڈ بنوایا تھا لیکن چند ہی برسوں میں اس بس اسٹینڈ کے اطراف اور اندر دکانداروں نے قبضہ کر لیا۔

ان دکانوں کی وجہ سے بسوں کو آنے جانے میں کافی دشوریاں ہوتی ہیں۔

video

مقامی افراد نے کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد نے غیر قانونی طور پر ان جگہوں پر قبضہ جما رکھا ہے اور ماہانہ کرائے پر دے رکھا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان دکانداروں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔

رام بن میونسپل کمیٹی کے صدر امیت بھارتی نے کہا کہ جلد سے جلد معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details