رامبن: ضلع رامبن میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزیوں Covid Protocol Violations in Ramban پر انتظامیہ سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے روزانہ کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔
رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی Ramban DC on Covid Protocol Violations کرنے والوں پر زیادہ جرمانہ عائد کیا جا رہا تھا لیکن تیسری لہر میں لوگ کووڈ پروٹوکول پر عمل کررہے ہیں، اس لیے حالیہ عرصے میں زیادہ جرمانہ نہیں عائد کیا جارہا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی تاکید کی جاتی رہی ہے لیکن جو لوگ تاکید کے باوجود پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور ہر دن میں اوسطاً 40 سے 50 ہزار کا جرمانہ عوام پر عائد کیا جارہا ہے۔