جموں کشمیر کے ضلع رامبن اور ڈوڈہ کو آپس میں جوڑنے والی راج گڑھ۔کاستی گڑھ سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے دور دیہات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
راج گڑھ-چندر کوٹ سڑک توجہ طلب لوگوں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کو جوڑنے کے لیے متبادل اور نہایت ہی اہمیت کی حامل چندرکوٹ۔راج گڑھ۔کاستی گڑھ۔ڈوڈہ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں اور سڑک پر بچھایا گیا میکڈم یا تارکول جگہ جگہ سے اکھڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے خاص مسافر بردار گاڑیوں کے مالک اور ڈرائیور مشکل سے اس سڑک پر چلنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور سڑک کی خرابی کی وجہ سے مسافروں سے من مرضی سے اضافہ کرایہ بھی لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کی بلیک ٹاپنگ، دیواریں، پانی کی نکاسی نالیوں اور سڑک کا دیگر کام انجام دینے والا ٹھیکیدار من مرضی کرکے آدھا ادھورا کام کرکے آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈویژن انجینئر پی ایم جی ایس وائی بٹوٹ اور ضلع انتظامیہ رامبن کے سربراہ مداخلت کی اپیل کی ہے۔