جموں وکشمیر میں بدلے موسم کے مزاج کا اثر پہاڑی ضلع رامبن میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے، جس میں مہو منگت، نیل، پوگل پرستان سراز، راج گڑھ بٹوت سناسر پتنی ٹاپ شامل ہیں۔ وہیں نچلے علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری رہا۔
محکمہ موسم کی پیشن گوئی MET Prediction For Kashmir کے مطابق موسم میں آئی تبدیلی اور برف و بارشوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔
دیہی علاقوں میں بجلی، پانی اور سڑک رابطے منقطع ہونے سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں دوردراز علاقوں کے لوگوں نے انتظامیہ سے دیہی علاقں میں بجلی، پانی اور راشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
وہیں آج بدلتے موسم کے ساتھ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک Jammu Srinagar National Highway Traffic status معمول کے مطابق رہا۔ تاہم جواہر ٹنل پر برفباری کے بعد پیدا پھسلن کے بعد ٹریفک حکام نے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Snowfall in Srinagar: وادی کشمیر میں برف باری، کئی پروازیں منسوخ، اورینج الرٹ جاری
اطلاعات کے مطابق رامبن بانہال سیکٹر میں کئی مقامات میں پتھر گرنے کے واقعات بھی پیش ائے ہے،تاہم شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا۔ موسمی حالات کے پیش نظر جموں و کشمیر ٹریفک محکمے نے شاہراہ پر لوگوں کو ایمرجنسی کی صورتحال میں شاہراہ پر سفر کرنے کی اپیل کی ہے۔