رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پی ڈی پی، این سی، کانگیرس سمیت دیگر پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ جس کی صدارت ڈی ڈی سی چیئرپرسن DDC Chairperson ڈاکٹر شمشاد شان نے کی۔
اس میٹنگ میں حد بندی کمیشن کے تیسرے ڈرافٹ سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے اس رپورٹ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
حد بندی کمیشن کے تعلق سے رامبن ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے ضلع رامبن نے قریب تین لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع میں گول ارناس اسمبلی حلقہ کو ختم کر دیا۔
انہوں نے جس طرح سوچیت گڑھ اسمبلی حلقہ کو دوباہ بحال کیا ہے، اسی طرز پر گول اسمبلی حلقہ کو بحال کر نے کیا جائے۔
انہوں نے کہا پہلے سب ڈویژن گول کو دو گٹ میں تقسیم کیا تھا، اب پورے بانہال کو ساتھ جوڑ دیا ہے، جب کہ سب ڈویژن رامسو کی اگھڑہال تفصیل پہلے بانہال اسمبلی کا تھا، جسے کاٹ کر رامبن کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NC On Delimitation Draft:'کشمیری عوام الیکشن کے وقت اچھا فیصلہ کرے گی'
انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن نے دوبارہ گول ارناس اسمبلی حلقہ کو بحال نہیں کرتا ہے تو پوگل پرسان کو بانہال سے جوڑا جائے اور پورے گول ارناس کو رامبن اسمبلی حلقہ سے جوڑنے کا بھی کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں۔