رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کورونا وائرس کے نئے وائرینٹ اومیکرون New Variants of Corona Virus Omicron کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت Health Department اور ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔
ضلع اسپتال رامبن District Hospital Ramban میں کووڈ کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جاچکے ہیں، جس میں آکسیجن سپلائی کے لیے 22 سو ایم پی آکسیجن پلانٹ لگائے گئے ہیں، وہیں پی ایم کیئر کے تحت ٹراما اسپتال میں وینٹیلیٹر بھی نصب کیے گئے ہیں۔