تاہم مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بنیادی ضرورتوں کے فقدان کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سبب علاقہ قدرتی حسن سے مالامال ہونے کے باوجود سیاحتی نقشے پر ابھر کر سامنے نہ آسکا کیونکہ اس خوبصورت جگہ کو سڑک سے نہیں جوڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ و نائب وزیر اعلیٰ ڈی ڈی ٹھاکر نے تین دھائی قبل یہاں کا دورہ کیا تھا اور یہ اعلان کیا تھا کہ اس خوبصورت سیاحتی مقام کو نقشے پر لانے کے علاوہ یہاں ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
مقامی لوگوں کے مطابق سرگلی کو سیاحتی نقشے پر لانے، اسٹیڈیم تعمیر کرنے اور سیاحوں کے لیے یہاں بہتر انتظامات کیے جانے کی انتظامیہ سے بارہا اپیل بھی کی گئی ہے لیکن اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔