اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجوری: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب - राजौरी : राष्ट्रीय पोषण माह के तहत जागरूकता कार्यक्रम

سرحدی ضلع راجوری کے تحصیل منڈی میں آج آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پوشن ماہ ابھان مہم کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

راجوری: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب
راجوری: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب

By

Published : Sep 30, 2021, 10:58 PM IST

ضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی میں آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پوشن ماہ ابھیان مہم کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ افسر نجمہ بخاری کی سربراہی میں منقعد ہوا ہے۔پروگرام میں آئی سی ڈی ایس ورکرز، آنگن واڑی ورکرس، کے علاوہ سرپنچ پنچ کونسلرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر خواتین کے لیے پوشن ماہ کے گیت بھی پیش کئے گئے۔وہیں اس پروگرام میں ایک اسٹال بھی لگایا گیا جس پر میوہ، اخروٹ، انجیر، دال اور کئی قسم کی سبزیاں رکھی گئی تھی۔

راجوری: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب

اس پروگرام میں ماہرین نے بچوں کے غذائیت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے متوازن غذا لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال، ابتدائی عمر میں بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی ضرورت، متوزان خوراک اور خون کی کمی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ لڑکیوں کی تعلیم، خوراک اور ان کی شادی کی صحیح عمر کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔

قومی تغذیہ ماہ کے تحت ستمبر کے مہینے کو پورے ملک میں راشٹریہ پوشن ماہ یا نیشنل نیوٹریشن ماہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ پوشن ابھیان کا آغاز سنہ 2018 میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد خوراک میں غذائیت کی کمی کے چیلنجوں پر توجہ دینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details