جموں کے دیگر اضلاع کی طرح سرحدی ضلع پونچھ اور تحصیل تھانہ منڈی میں بھی ترلوچن سنگھ کے مبینہ قتل کے پیش نظر مکمل چکہ جام کا اثر دیکھنے کو ملا۔ کیونکہ ترلوچن سنگھ کے قتل کے بعد جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مکمل چکہ جام کا اعلان کیا تھا، جس کے سبب ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی میں بھی دن بھر گاڑیوں کی آمدو رفت معطل رہی۔
پونچھ: ٹی ایس وزیر کا دہلی میں مبینہ قتل تھانہ منڈی میں مکمل چکہ جام - پونچھ کے تحصیل منڈی میں بھی چکہ جام کا اعلان کیا
نیشنل کانفرس کے سابق وزیر اور اور ٹرانسپورٹ ایسوسیشن کے رکن ٹی ایس وزیر کی دہلی میں لاش ملنے کے بعد یہ بات کہی جا رہی ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اس کی مکمل صاف و شفاف تحقیقات اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات کے پیش نظر پونچھ کے تحصیل منڈی میں بھی چکہ جام کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کا دہلی میں مبینہ قتل
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھی آل ٹرانسپورٹ یونین نے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کی موت پر پوری طرح ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے۔ ٹی ایس وزیر کی لاش مشکوک حالات میں دہلی کے ایک ہوٹل سے ملی تھی اور اسی سلسلے میں ٹرانسپورٹ یونین نے ایک دن کے لیے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔