ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ چھیلہ ڈھانگری اتولی اور سڑوئی کے پنچایت ممبران نے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کے درپیش مسائل سے ان کو اگاہ کیا گیا ہے۔وفد نے تحصیلدار کو ایک ریزولیشن بھی پیش کیا ہے ۔
وفد نے تحصیلدار کو جالیاں سے چھیلہ اتولی سڑوئی اور آعظم آباد اتولی چھیلہ سڑوئی سڑک کی جلد تعمیر مکمل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس حوالے سے وفد میں شامل افراد نے کہا کہ تین کروڑ سے بھی ذائد کی لاگت سے اس سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کی گئی تھی۔لیکن سنہ 2008 سے اب تک کام مکمل نہ ہوسکا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر اب بھی صرف ٹرالر اور ٹریکٹر ہی مشکل سے چل سکتے ہیں ۔
انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تین ماہ قبل ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایت پر ایک کمیشن بنایا گیا تھا۔لیکن ابھی تک اس کمیشن کی رپورٹ نہیں مل پائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی بار علاقے کے لوگ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ، ایکسین پی ایم جی ایس وائی، نوڈل افسر ودیگر اعلی آفیسران وعہددارن سے ملاقی بھی ہوئے ۔لیکن اب تک سڑک پر مکمل کام نہ ہو پایا