غور طلب ہے کہ خانہ بدوش بکروال محمد رشید 60 ولد کالو جن کی گذشتہ دنوں مشوک حالت میں موت ہوگئی تھی، پولیس نے لاش بر آمد کرکے پورسٹ مارٹم کرکے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق محمد رشید سنچر کے روز ادھمپور کے رام نگر علاقے سے اپنے بھیڑ بکرریاں لے کر کشمیر کی جانب جارہا تھا، تبھی ان کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی تھی۔
مشکوک حالت میں مرنے والے بزرگ کی لاش برآمد
ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں پولیس نے ایک خانہ بدوش بکروال کی لاش پانچ دنوں بعد برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
جبکہ سفر میں ان کے ساتھ ان کی بیوی اور دس سالہ بچہ بھی ساتھ تھا انہوں نے رشید کی موت کی اطلاع ان کے وارثین کو دی اور بتایا کہ ان کے آخری رسومات بھی انجام دے دی گئی ہے۔
موت کی اطلاع سنتے ہی رشید کے وارثین نے رامبن پہنچ کر رشید کی بیوی سے اس کی قبر کی شناخت کرنے کو کہا تو انہوں انکار کر تے ہوئے کہا کہ ان کی قبر کہیں گم ہوگیا ہے۔
جس کے بعد وارثین نے اس کی اطلاع تھانہ پولیس چندرکورٹ کو دی۔ پولیس حرکت میں آکر بیوی کی نشاندہی پر لاش کو برآمد کر کے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب پولیس مذکورہ معاملے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
TAGGED:
Ramban