رامبن میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہیں ضلع پولیس رامبن میں شہیدی یادگار پر پھول چڑھائے گئے۔
پولیس میموریل ڈے: ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس میموریل ڈے کے موقع ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن رینج عبدالجبار نے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر رامبن کے ایس پی حسیب الرحمان، ایڈیشنل ایس پی رجنی شرما، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر راجیندر سنگھ چب و دیگر افسران بھی شریک رہے۔
ڈی آئی جی عبدالجبار نے جموں و کشمیر کے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہوئے جوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہیں انہوں نے پولیس افسران کو تلقین کی وہ اپنے فرائض کی پاسداری کرتے ہوئے قانون کا احترام کرے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنا شکخبہ کسنے میں کوئی رعایت نہ بخشیں۔ انہوں نے دربار لگا کر ہلاک ہوئے جوانوں کے اہل خانہ سے ان کے مسائل اور تکالیف سن کر متعلقہ افسروں سے حل کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔