اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: بجلی محکمہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے افسروں کے خلاف زبردست احتجاج کر کے دھرنا دیا۔

By

Published : Dec 29, 2020, 6:43 PM IST

بجلی محکمہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج
بجلی محکمہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

رامبن میں سینکڑوں لوگوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر فیروز احمد خان کی قیادت میں میتراہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکال کر ضلع ترقیاتی کمپلیکس میتراہ کے باہر دھرنا دیا اور ضلع انتظامیہ رامبن اور محکمہ بجلی کے حلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

بجلی محکمہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج
مظاہرین نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا کہ محکمہ کے ملازمین کی غیر زمہ دارری اور بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف عام لوگ متاثر ہورے ہیں، بلکہ طالبہ بھی مثاثر ہورہے ہیں۔ وہیں بجلی محکمہ صارفین سے ماہانہ ہزاروں کی بجلی فیس کی وصولی کرتی ہے۔ انہوں نے ریاست کے لیفٹنٹ گورنر کو تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر رامبن کی ذریعہ میمورنڈم پیش کیا۔

علاقے کے سرپنچ محمد اقبال نے کہا کہ ہم لیفٹننٹ گورنر سے درخواست کرتے ہیں کہ بجلی محکمہ کو اپنے کام صحیح طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دی جائے اور جتنی بجلی ہمیں مہیا کرائی جاتی ہیں، اتنی ہی بجلی کی فیس ہم سے وصول کی جائے۔ہم لوگوں کو بجلی کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی لیکن ہر ماہ ہزاروں کی بجلی فیس وصول کی جاتی ہے۔

وہیں کانگریس رہنما فیروز نے بتایا کہ پورے رامبن ضلع میں بجلی کی فراہمی صحیح طریقے سے نہیں کی جاتی۔دن کے 24 گھنٹے میں صرف دو گھنٹے ہی بجلی آتی ہے۔مسلسل پاور کٹ کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔یہاں پہلے سے ہی انٹرنیٹ کے مسئلے کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اگر غلطی سے 2 جی انٹرنیٹ آ بھی گیا تو ہمارے پاس بجلی کی فراہمی نہیں ہوتی ہے اور اگر بجلی ہو بھی تو وولٹیج نہیں ہوتا ہے۔


انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ضلع میں بجلی محکمہ اپنے نظام کو درست نہیں کرتی ہے تو وہ پورے ضلح میں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details