اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانہال: نیویگا کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج

بانہال کے سرپنچوں، ڈرائیورز اورمقامی باشندوں نے نیویگا کنسٹرکشن کمپنی کے ذمہ داران کے خلاف ٹول لیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج بانہال ٹول پلازہ پر کیا گیا۔

نیویگا کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج
نیویگا کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 27, 2021, 7:34 AM IST

نیویگا کنسٹرکشن کمپنی کے ذمہ داران کےخلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج کی قیادت سینئر رہنما الیاس بانہالی نے کی۔

اس احتجاج میں سرپنچوں، ڈرائیورز اور مقامی باشندے شامل تھے۔

نیویگا کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے مذکورہ کمپنی سے اپنے چند مطالبا ت کی تکمیل کی اپیل کی۔

لوگوں کا کہنا ہے کی بانہال قاضی گنڈ ٹنل پر واقع ٹول پلازہ پر بانہال کے لوگوں سے ٹول لیا جا رہا ہے۔ یہ ٹول معاف کئے جائیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی مطالبات بھی مذکورہ کمپنی کے ذمہ داران کے سامنے پیش کے گئے۔

کمپنی کے اعلی عہدیداران کے ساتھ ساتھ سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ اگلے تین دنوں تک بانہال کے کسی بھی گاڑی کے مالکان یا ڈرائیورز سے ٹول نہیں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بانہال قاضی کنڈ کے باہر مقامی لوگوں احتجاج

انہوں نے کہا کہ تین دنوں کے بعد مذکورہ علاقہ کی گاڑیوں سے ٹول کی رقم کے سلسلہ میں غور و خوض کیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details