مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ٹراما سینٹر کی خستہ حال سڑک اور ڈرین کی 'ناقص' تعمیر کے سبب مقامی باشندوں خاص کر مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورٹ روڈ سے ٹراما سینٹر (کووڈ ہسپتال) کو جوڑنے والے سڑک پر جگہ جگہ بلڈنگ میٹریل اور گندگی کی وجہ سے لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وہیں اس معاملے پر بار صدر (رامبن) ایڈوکیٹ آصف رونیال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک اور ڈرین کی ’ناقص‘ حالت سے لوگوں کو خاص کر مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹراما سینٹر میں ضلع کووڈ اسپتال قائم گیا گیا ہے۔ جس میں ضلع بھر کے مریضوں کو رکھا گیا ہے۔ یہاں تک پہنچنے میں ایمبولنس کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔